وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ

image

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 30 سے بڑھ کر 34 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 05 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 29 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.