اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائنده خصوصى برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،مشرق وسطی و اسلامی ممالک وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کی رہنمائی درکار ہے، پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ وہ جمعرات کو قومی علماء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کی رہنمائی بھی درکار ہے، گزشتہ دنوں ایک عرب ملک نے پولیو کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرے۔