ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان

image

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد راور شام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی

جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں بھی دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی09 ،گلگت ، کالام منفی 05، قلات ،ہنزہ ،گوپس منفی04، زیارت ،استور اور سرینگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.