جنوبی کوریا میں15 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

image
سیئول۔2جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا میں15 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجکر 15 منٹ پر دارالحکومت سیئول سے تقریباً 24 کلومیٹر جنوب میں گنپو میں واقع 15 منزلہ اپارٹمنٹ کی نویں منزل پر لگی جس سے 50 سالہ شخص ہلاک اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جبکہ دیگر 13 زخمیوں میں سے زیادہ کی عمریں 60 یا اس سے زیادہ ہیں۔ فائر حکام نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا ، پولیس نے وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.