قاہرہ۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان کا ایک خصوصی فوجی طیارہ غزہ کے برادر عوام کے لیے 20 ٹن اشد ضروری انسانی اور طبی امداد لے کر منگل کو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداران نے غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو پہنچانے کے لیے یہ امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دی۔بیان کے مطابق پاکستان اب تک غزہ کے لوگوں کو 200 ٹن سے زائد انسانی اور طبی امداد پہنچا چکا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی درکار یہ امداد فراہم کرتا رہے گا۔