جکارتہ ۔3جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا میں 5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
شہنوا کے مطابق انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ ملک کے مغربی صوبے بنتن میں بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 53 منٹ پر ریکٹر سکیل پر 5.7 درجے شدت کا زلزلہ آیا ۔زلزلے کا مرکز سوکابومی ریجنسی سے 77 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سمندر کی تہہ میں 63 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔