ٹوکیو ۔3جنوری (اے پی پی):جاپان میں زلزلے سےاموات کی تعدا دبڑھ کر 64 ہوگئی۔ شنہوا کے مطابق وسطی جاپان اور آس پاس کے علاقوں میں شدید زلزلوں کے ایک سلسلے کے بعد اشیکاوا پریفیکچر میں عمارتیں گرنے اور آگ لگنے سےہلاک ہو نے والوں کی تعداد48 سے بڑھ کر 64 ہو گئی ۔
زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے دستے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔