برازیلیا ۔3جنوری (اے پی پی):برازیل میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے شہر کیپیٹلیو میں پیش آیا جس سے ایک شخص ہلاک اور افراد 3زخمی ہوگئے۔مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق متاثرین میں جھیل فرناس کا دورہ کرنے والے سیاحوں کا ایک گروپ بھی شامل ہے جن کے ہیلی کاپٹر میں ٹیک آف کے وقت تکنیکی مسئلہ ہونے کے باعث طیارہ پانی میں گر کر تباہ ہو گیا۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔