متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 448 قیدیوں کا تبادلہ

image

ماسکو،کیف۔4جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے نتیجہ میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 448 فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ۔

العربیہ اردو کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں 248 روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔ روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248 روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی۔ روسی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک مشکل مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 248 روسی فوجیوں کو یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ رہائی پانے والے تمام روسی فوجیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی امداد دی جا رہی ہے اور روسی فضائیہ کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے فوجی اہلکاروں کو وزارت دفاع سے منسلک طبی اداروں میں علاج اور بحالی کے لیے پہنچائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس سے 200 سےزیادہ یوکرینی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.