جاپان کا حوثیوں کی طرف سےقبضے میں لئے گئے بحری جہاز گلیکسی لیڈر اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ

image

اقوام متحدہ۔4جنوری (اے پی پی):جاپان نے حوثیوں کی طرف سےقبضے میں لئے گئے بحری جہاز اور اس کے عملے کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں جاپان کے مندوب یامازاکی کازوکی نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ جاپان گلیکسی لیڈر اور اس کے 25 افراد پر مشتمل کثیر القومی عملے کے مسلح قبضے پر سخت ناراض ہے، گلیکسی لیڈر کے عملے کے ارکان اب بھی حراست میں ہیں جو ناقابل قبول ہے ۔

جاپانی مندوب نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی ناانصافی برداشت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور ہم گلیکسی لیڈر اور اس کے عملے کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔یہ بحری جہازبرطانوی کمپنی رے شپنگ کی ملکیت ہے جس کے مالکان میں امیر ترین اسرائیلی شہری اور بزنس مین رامی انگار بھی شامل ہیں،یہ کارگو بحری جہاز عموماً جاپان سے چلتا ہے۔

گلیکسی لیڈر کے عملے کے ارکان کا تعلق یوکرین، میکسیکو، فلپائن اور بلغاریہ سے ہے۔حوثیوں نے 19 نومبر 2023 کو بحیرہ احمر میں ترکیہ سے بھارت جاتے ہوئے اس کارگو بحری جہاز کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسے یمن کے صوبے حدیدہ کی بندرگاہ منتقل کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.