مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیاحوں کو مقررہ سہولیات فراہم نہ کرنے پر 330 ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس بند

image

مکہ مکرمہ ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیاحوں کو مقررہ سہولیات فراہم نہ کرنے پر 330 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو بند کردیا گیا۔

سعودی اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے۔تفتیشی ٹیموں نے 2 ہزار سے زیاد ہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جہاں سیاحت کے حوالے سے مقررہ سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو بند کر دیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں 280 جبکہ مدینہ منورہ میں 50 سے زائد ہوٹلوں اور قیام گاہوں کو بند کیا گیا۔انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ خلاف ورزیاں دور کیے بغیر ہوٹلوں کو کھولا نہیں جاسکتا۔ وزارت نے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیار کے مطابق سیاحوں کو مروجہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سےکسی بھی شکایت کے لئے وزارت کے ٹول فری نمبر 930 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.