پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما کمپنی ایم کے بی کے شربت واپس منگوا لیے، ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے جو زہریلہ ہے، جس کی مقدار 25 فیصد پائی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ
ڈریپ نے پورے ملک سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال واپس منگوا لیا، ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا جس میں زہریلی کثافتیں پائی گئی تھیں۔