خیبرپختونخوا: ای سگریٹ اور ویپس کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

image

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے ای سگریٹ اور ویپس کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی طرف سے انتظامیہ کو صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق نوجوانوں میں ای سگریٹ اور ویپنگ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا ، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو نسوار ، سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کو قید اور جرمانہ ہو گا

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 21 سال سے کم عمر افراد پر ای سگریٹ اور ویپنگ بیچنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے قریب بھی ای سگریٹ کی خرید و فروخت کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.