غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔17جنوری (اے پی پی):غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ادارے کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے غزہ میں خوراک کی موجودہ قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں غزہ میں 2.2 ملین افراد یعنی تقریباً پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہونے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ 3 لاکھ 78 ہزار افراد کو غذائی تحفظ کی درجہ بندی کے پیمانے کے مطابق 5 ویں درجے کی فاقی کشی کا سامنا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 9 و لاکھ 39 ہزار افراد چوتھے درجے کی فاقہ کشی سے دو چار ہیں جسے ہنگامی سطح کہا جاتا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 19 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ان میں سے زیادہ ترغیر معیاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.