اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

image

فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے،اللہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا ،ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا عوام کو حوصلے بلند رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے دشمن کو بتا دے کہ وہ مکار، بزدل دشمن اور ا ن کے حمایتوں سے خوفزدہ نہیں، ایرانی قوم دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر ر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیدری للکار، بزدل دشمن اسرائیل کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا دو ٹوک پیغام دیا امریکی مس ایڈونچر پر سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔ایرانی سپریم لیڈر اور افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی عوام کے بلند حوصلوں اور عزم کی تعریف کی ، کہا ایرانی قوم، حق پر ہے یقیناً رب تعالی ٰ ہمیں فتح مبین عطا کرے گا، صیہونی دشمن نےایک سنگین غلطی کی ہےاور اس کی سزا مل رہی ہے اور اس سے بھی سخت ترین سزا اسے ضرور ملے گی۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مسلط کردہ جنگ کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی، ہم کسی بھی زبردستی کو تسلیم نہیں کریں گے ، میدان جنگ میں امریکا کا صیہونی حکومت کی مدد کے لیے اترنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے سے بے بس ہو گیا ہے ، اسرائیل شکست فاش کھا چکا ہے

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکا کو بھی للکارتے ہوئے کہا کہ ہمیں آغاز سے اندازہ تھا کہ ایران پر حملہ کرنے میں امریکا ملوث ہے ،ناپاک دشمن نے ہم پر مذاکرات کے دوران حملہ کیا ، ایران کی جانب سے کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی تھی جو کسی فوجی اقدام کا عندیہ دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.