چین اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے، لی کیانگ

image

ڈیووس۔17جنوری (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے اور چینی مارکیٹ کا انتخاب خطرے کے بجائے ایک موقع ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق بدھ کوڈیووس انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی کیانگ نے اعتماد کی بحالی، تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کے لئے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا،

بین الاقوامی صنعتوں میں تقسیم اور تعاون کو مضبوط بنانا، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا اور سبز ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہیں ۔ لی کیانگ نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے، اعلی معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو وسیع پیمانے پر فروغ دے رہا ہے اور اس کا طویل مدتی معاشی بہتری کا مجموعی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے پاس ایک سپر مارکیٹ ہے ، جو عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی کے لئے وسیع تر موقع فراہم کرے گا ۔ لی کیانگ نے کہا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتا ہے اور کوشش ہے کہ مارکیٹ اور قانون پر مبنی ایک بہترین بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کا عمل جاری رکھا جائے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.