پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ اس گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی، جو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا: ای سگریٹ اور ویپس کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
حکومت جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے۔
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کی جانب سے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں، این آئی ایچ نے وفاقی، صوبائی محکمہ صحت اوراسٹیک ہولڈرز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے
قومی ادارہ صحت نے اپنے انتباہی مراسلے میں کہا ہے کہ کالی کھانسی کا پھیلائو روکنےاور تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،کالی کھانسی کیسز میں اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا۔
کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے،کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔
ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا
علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں۔
غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔