امریکا کی پاکستان عراق اور شام میں ایرانی حملوں کی مذمت

image

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):امریکا نے پاکستان، شام اورعراق کی حدود میں ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہاکہ ہم ایران کی جانب سے ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ چند دنوں میں ایران کو اپنے تین ہمسایہ ممالک کی خود مختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے دیکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ ایران ایک طرف خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کے لئے فنڈنگ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف وہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے کا دعویدار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔ امریکی ترجمان نے اس موقع پر بحیرۂ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بڑھتے حملوں کی بھی مذمت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.