امریکی افواج کا یمن میں بیلسٹک میزائل تباہ کر نے کا دعویٰ

image

ٹوکیو۔18جنوری (اے پی پی):امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے یمن میں بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی فوج نے یمنی حُوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فائر کے لئے تیار کیے گئے، 4 بحری جہاز شکن بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ حملہ منگل کی صبح کیا گیا تھا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن حُوثی میزائلوں سے خطے میں تجارتی اور امریکی نیوی کے بحری جہازوں کے لیے واضح خطرہ تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ اور ہفتے کی کاررائیوں کے بعد حُوثی اہداف پر یہ تیسرا امریکی حملہ تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اِس کی بحری افواج نے گزشتہ جمعرات کو ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جو ایران سے حُوثیوں کے لیے ہتھیاروں کے پرزے لے کر جا رہا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.