لندن ۔18جنوری (اے پی پی):برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسیس آف ویلز کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی۔کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسیس آف ویلز کامیاب سرجری کے بعد 10 سے 14 یوم تک ہسپتال میں ہی رہیں گی تاہم اس کے بعد ان کے کئ ماہ تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔محل نےکیت مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کیں لیکن واضح کیا کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پرنس آف ویلز بھی اہلیہ کے ہسپتال سےڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے۔ وہ اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور بچے معمول کے مطابق سکول جا رہے ہیں۔