ٹوکیو۔18جنوری (اے پی پی):جاپان میں 1995 میں آنے والے تباہ کن زلز لوں ہانشن آواجی اور نوتو کی یاد میں لوگوں نے مرنے والوں کی یاد میں دن میں دو مرتبہ ( صبح اور شام ) ایک ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔
این ایچ کے ،کے مطابق یہ زلزلے ملک کے مغربی شہر کوبے میں 29 سال قبل (1995 میں)مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 46 منٹ اور شام 4 بج کر 10 منٹ پر آئے تھے جن میں 6434 افراد ہلاک ہوئے تھے،گزشتہ روز لوگوں نے پہلے صبح 5 بج کر 46 منٹ پر مقامی پارک میں جمع ہوکر مرنے والوں کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی اور شمعیں روشن کیں۔ دوسری بار شام 4 بجکر 10 منٹ پر لمحہ بھر خاموشی اختیار کی گئی جو نوتو زلزلہ آنے کا وقت ہے۔