ٹوکیو۔18جنوری (اے پی پی):جرمنی نے کہا ہے کہ اس کی مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) 2023 میں سالانہ بنیاد پر 6.3 فیصد بڑھ کر 41 کھرب یورو (45 کھرب ڈالر ) تک پہنچ گئی ہے ،اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح جرمن معیشت عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔
این ایچ کے ،نے جرمن حکام کی 2023 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2023 میں اس کی جی ڈی پی 45 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی جو 2022 کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ2023 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ظاہری جاپانی جی ڈی پی تقریباً 30 کھرب ڈالر رہی ، اسے عالمی معیشت میں اپنی رینکنگ تیسرے نمبر پر برقرار رکھنے کے لیے آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی 1 ہزار 900 کھرب ین دکھانی ہوگی جو 2022 میں 1 ہزار 470 کھرب ین رہی تھی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 1980 میں اقتصادی موازنے کے اعداد و شمار شائع کرنے کا آغاز کیا تھا۔ اُس وقت پہلی مرتبہ بتایا گیا تھا کہ ڈالر کے لحاظ سے جاپان کی ظاہری جی ڈی پی امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے،بعد ازاں 2010 میں چین کی معیشت نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، تب سے جاپانی معیشت عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر رہی ہے۔