اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2023 میں 50 قراردادیں منظور کیں،10 کو منظور کرنے میں ناکام

image

اقوام متحدہ۔18جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے 2023 میں50 قراردادیں منظور کیں اور10 مسودوں کو اپنانے میں ناکام رہی۔چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ذریعہ شائع کی گئی رپورٹ سلامتی کونسل پریکٹس 2023 کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس کونسل نے ایک ترمیم اور 6 صدارتی بیانات بھی منظور کیے اور کونسل کے صدر کی طرف سے 18 نوٹس اور صدر کی طرف سے 22 خطوط جاری کیے گئے۔

کونسل کے ارکان نے 34 پریس بیانات بھی جاری کیے۔ کونسل ترامیم کے چار سیٹوں کو اپنانے میں ناکام رہی۔اس کے مقابلے میں کونسل نے کل 54 قراردادیں منظور کیں اور 2022 میں 7 مسودہ قراردادیں منظور کرنے میں ناکام رہی۔اشاعت میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں 66.7 فیصد کے مقابلے 2023 میں 50 میں سے 35 قراردادیں یا 70 فیصد متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں، کونسل مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے حوالے سے 10 قراردادوں کا مسودہ منظور کرنے میں ناکام رہی،کونسل نے 290 اجلاس منعقد کیے، جن میں سے 271 عوامی اور باقی نجی تھے۔

ایک دہائی میں پہلی بار، کونسل نے “مشرق وسطیٰ کی صورت حال” اور “مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین کا سوال” کے ایجنڈے کے آئٹمز کے تحت نجی ملاقاتیں کیں۔کونسل نے 24 اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیے، جن میں کونسل کے دو یا دو سے زائد اراکین کو وزارتی سطح یا اس سے اوپر کی نمائندگی دی گئی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2014 سے 2023 کے عرصے میں کل 589 قراردادیں منظور کیں جن میں سے 494 یا 84 فیصد متفقہ طور پر منظور کی گئیں اور اس عرصے میں 32 مسودہ قراردادوں اور ترامیم کے سلسلے میں 42 ویٹو کاسٹ کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.