امریکا اور چین کو تاریخ، عوام اور دنیا کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے ،چینی مندوب

image

واشنگٹن ۔19جنوری (اے پی پی):امریکامیں چین کے مندوب ژی فینگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو تاریخ، عوام اور دنیا کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے اور اپنے تعلقات کے لیے روشن مستقبل کا آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے چینی سفارت خانے میں چین امریکاسفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 45 سالوں میں، چین اور امریکا نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھا یا ہے جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایک دوسرے سے اختلاف رکھنا دونوں ممالک کے لیے بہتر نہیں ہے اور تنازعے سے دونوں فریقوں کے لیے ناقابل برداشت نتائج برآمد ہو ں گے۔ انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک کے لئے درست سمت میں چلنا اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کر نا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کی اولین ترجیح دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت کا احترام کرنا اور مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں فریقوں کو تاریخ سے سبق سیکھنے اور ایک نئی ’’سرد جنگ‘‘ کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے ، فلسطینی اسرائیل تنازعہ اور یوکرین کے بحران جیسے مسائل کو حل کرنے میں مثبت کردار، ماحولیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت جیسے چیلنجزمیں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.