جرمنی ،مختلف شہروں میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر،پروازیں منسوخ

image

برلن ۔19جنوری (اے پی پی):جرمنی میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شدید برفباری کے باعث ذرائع آمدو رفت معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جرمنی کے سب سے بڑے ہوائی اڈے فرینکفرٹ پر تقریباً 1,000 میں سے 300 سے زائد پروازوں کی آمد اور روانگی کو منسوخ کر دیا گیا ۔

جرمنی کے سب سے بڑے ریل آپریٹر ڈوئچے بانکے نے کہا ہے کہ مختلف شہروں سے پیرس جانے اور آنے والی ٹرینوں کو ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے ذریعے ملک بھر میں سفرکیا جاسکتا ہے، تاہم موسم کی وجہ سے کسی حد تک سفر میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔وسطی جرمنی میں برفانی حالات کے سبب ہائی ویز پر بھی برف باری کے سبب ٹریفک جام ہو گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ سڑکوں کو صاف کرنے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے شہری گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کریں۔ برفباری کے دوران کئی کلومیٹر طویل بھیڑ میں پھنسے ڈرائیوروں کو ریڈ کراس کی جانب سے گرم مشروبات اور کمبل فراہم کیے گئے ۔جرمن موسمیاتی سروس نے مزید برفباری کی وارننگ دیتے ہوئےجنوبی علاقوںمیں 15 سینٹی میٹر جبکہ کچھ علاقوں میں طوفانی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.