اللہ رب العزت نے دنیا میں بے شمار عجائبات بنائے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جاپان میں بھی ایسی ہی ایک جگہ ہے جہاں ریت، برف اور سمندر آپس میں ملتے ہیں۔
سانن کیجن جیوپارک کو 2010 میں یونیسکو گلوبل جیو پارکس کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، یہ جیو پارک مشرق میں کیوٹو جبکہ مغرب میں توتوری پریفیکچر تک پھیلا ہوا ہے۔
اس جیو پارک میں ریت کے ٹیلے، آتش فشاں، وادیاں، جنگلات اور ساحلی علاقے موجود ہیں جبکہ س ساحل کے قریب گرم پانی کا ایک چشمہ بھی ہے۔
سال کے ایک مخصوص وقت پر ساحل کے قریب برف جم جاتی ہے، عموماً یہ منظر جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں دیکھنے میں آتا ہے۔
جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیدو میں واقع یہ ساحل کسی جادوئی مقام کا منظر پیش کرتا ہے جہاں ایک طرف برف، درمیان میں ریت اور دوسری طرف سمندر ہے۔
ریت، برف اور سمندر کے ملاپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے قدرت کے اس کرشمے کو عجوبہ قرار دیا ہے۔