گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

image

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیضہ سے مشابہ مرض کے ایک لاکھ 2621 کیسز،3ہزار718 ٹائیفائیڈ، کتے کے کاٹنے کے 1470 کیس رپورٹ ہوئے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کم عمر بچوں میں 20ہزار638 اے ایل آر آئی کیس رپورٹ ہوئے،اے ایل آر آئی بچوں میں سانس کی نالیوں کی سوزش کا مرض ہے۔

گزشتہ ہفتے 497 خسرہ،163 چکن پاکس،217 کالی کھانسی، 56 ڈینگی،گردن توڑ بخار کے 15، خناق کے 11، ہیپاٹائٹس بی سی، ڈی کے 4837 کیسز،ہیپاٹائٹس اےاورای کے 713 کیسز،ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ، 4 روبیلا کیس رپورٹ ہوئے۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

دوسری جانب پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، حالیہ اعداد وشمار کے مطابق صوبہ بھر میں متاثرہ مزید 12 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

رواں ماہ نمونیا سے اموات کی تعداد 194 ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران  491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ایک روز کے دوران 230 نئے کیسز سامنے آئے۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیے کے 9 ہزار 321 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں رواں سال  1 ہزار 546 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 45 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

11 جنوری کو شدید سردی کے باعث بچوں میں تیزی سے نمونیا پھیلنے کی وجہ سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو لازمی نمونیے کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت جاری کردی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کی تشخیص اور علاج کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ سانس لینے میں دشواری، کھانسی،نزلہ اور بخار نمونیا کی علامات ہیں، بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے بچوں کو گرم کپڑے اور سردی میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.