ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے اردنی شامی سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب دہشت گردی، ہر طرح کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے ذرائع کے خاتمے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا۔واضح رہے کہ اس حملے میں3امریکی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔