اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو "زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل" دیا جائے گا: ایرانی صدر

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو ایران "زیادہ شدید اور خطرناک ردعمل" دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت بند کرے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا: "ہم نے ہمیشہ امن اور استحکام کا راستہ اپنایا ہے، لیکن موجودہ حالات میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب صہیونی دشمن اپنی دشمنی ترک کرے اور دہشتگردانہ اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے کی ٹھوس ضمانت دے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے بند نہ کیے تو ایران کی جانب سے "زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل" دیا جائے گا، جس کے نتائج دشمن کے لیے افسوسناک ہوں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور فریقین کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.