اردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں،پینٹاگان

image

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):پینٹاگان نے کہا ہے کہ ا ردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈزکے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق شام کے ساتھ سرحد کے قریب اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعدپینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 40 سے زائد ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہاہم جانتے ہیں کہ ایران ان گروپوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے جو امریکی افواج پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا یہ نہیں مانتا کہ ایران اس کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی امریکا جنگ کا خواہاں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن ہم کارروائی کریں گے اور اپنی افواج پر حملوں کا جواب دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی عزم ظاہر کیا کہ ان کا ملک خطے میں اپنی افواج کو ہدف بنانے پر سختی سے جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس شخص کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں تنازعات کو فائدہ پہنچانے اور بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.