بحرین ، ارکان پارلیمنٹ نے ہفتہ میں تین چھٹیوں کی تجویز پیش کر دی

image

منامہ ۔31جنوری (اے پی پی):بحرین کے ارکان پارلیمنٹ نےہفتہ میں دو دن کے کی بجائے تین دن چھٹی کا نظام متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی۔ العربیہ کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے رکن محمد العلوی کے مطابق انہوں نے چار دیگر قانون سازوں کے ساتھ مل کر تجویز کیا ہے کہ اختتام ہفتہ میں اتوار کو بھی شامل کر دیا جائے۔واضح رہے کہ بحرین میں ہفتہ وار تعطیلات کا موجودہ نظام جمعہ اور ہفتے کی چھٹی پر مشتمل ہے۔

رکن پارلیمنٹ محمد العلوی نے کہا کہ دنیا کے ہاں جن شعبوں پیش رفت ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ہمیں بھی عالمی اقتصادی نظام سمیت دنیا میں ہونے والی تمام پیش رفتوں کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔بحرین چونکہ ایک مسلمان ملک ہے اس لیے جمعہ کے روز ادائیگی جمعہ کی خاص اہمیت ہے۔

جبکہ غیر مسلم دنیا کے لیے جمعہ کی ادائیگی کا ایشو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دن کے ویک اینڈ سے کام اور زندگی میں زیادہ توازن پیدا ہوگا، کارکن اپنے خاندانوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار اور خاندانی رشتوں کو مضبوط کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا آرام کے لیے ملنے والا وقت کارکنوں کی کاردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ اس سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور خلیجی ممالک کے لوگوں کی اس سلسلے میں زیادہ حوصلہ افزائی ہو سکے گی اور خطے کے ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.