سعودی فوڈ اتھارٹی کے لئے عالمی ادارہ صحت کا اعزاز

image

ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کھانے پینے کی اشیاء کے مصنوعی ٹرانس فیٹ سے پاک ہونے پر سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کو جنیوا میں اعزاز دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب دنیا کے ان پانچ ممالک میں سے ایک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیا مصنوعی ٹرانس فیٹ سے پاک ہیں۔مملکت کے علاوہ ڈنمارک، لیتھوانیا، پولینڈ اور تھائی لینڈ اس فہرست میں شامل ہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹرہشام بن سعد الجضعی نے صحت عامہ کے فروغ کے حوالے سے بہترین کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایف ڈی اے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 اور مملکت میں اوسط عمر بڑھانے سے متعلق شعبہ صحت کی بنیاد پرسعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 2017 سے صحت بخش غذا اور تغذیہ کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.