میکسیکو سٹی۔31جنوری (اے پی پی):شمالی امریکی ملک میکسیکو کے شمال مغرب میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست سینالوا کی اٹارنی جنرل سارہ کوئنونیز نے حادثہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثے کے مقام پر 19 مسافروں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں جن کی شناخت میں وقت درکار ہو گا۔ڈبل ڈیکر مسافر بس گزشتہ روز مغربی ریاست جالیسکو کے شہر گوڈالاجارا سے ریاست سینالووا کے مقام لاس موچیس جا رہی تھی،بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے ۔ بس کو سامنے سے آنے والے فرائیٹ ٹرک سے ٹکر کے بعد آگ لگ گئی ۔