فنڈز بحال نہ ہوئے تو فروری کے بعد غزہ میں امدادی سرگرمیاں رک جائیں گی، یو این آر ڈبلیو اے

image

اقوام متحدہ۔31جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر ادارے کے روکے گئے فنڈز بحال نہ کئے گئے تو فروری کے بعد اس کے لیے غزہ میں امدادی کارروائیاں اور ریلیف کا کام جاری رکھنا مشکل ہو گاا۔

العربیہ اردو کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ادارہ اس وقت 24 لاکھ کی آبادی کے حامل غزہ میں اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ 20 لاکھ سے بھی زیادہ بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے مرحلہ وار خیموں او ر دیگر انتہائی بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بنا سکے۔

ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی طرف سےیو این آر ڈبلیو اےکے فنڈز روکنے کے بعد اٹلی، سوئٹزر لینڈ، آسٹر یلیا ، برطانیہ ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا اور جاپان نے بھی اس ادارے کے لیے اپنے فنڈز روک دیئے ہیں۔

یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پریو این آر ڈبلیو اے کا آڈٹ کرایا جائے اور وہ اس ضمن میں یو این ایجنسی کے لیے اپنے فنڈز کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے۔یورپی کمیشن کے ترجمان ایرک میمر نےکہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کا آڈٹ یورپین کمیشن کے زیر قیادت مقرر کیے گئے ماہر آڈیٹرز سے کرایا جانا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.