یہ کونسی نئی رسم چل پڑی کہ ۔۔ باپ نے بیٹی کی شادی پر مہمانوں کو ہیلمٹ کیوں دے دیئے؟

image

شادی پر بیٹی کو جہیز اور مہمانوں کو تحائف دینا عام سی بات سمجھی جاتی ہے اور شادیوں پر اکثر نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں تاہم بھارت میں ایک شادی میں باپ نے مہمانوں میں ہیلمٹ تقسیم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے یادیو نامی شخص نے بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ مہمانوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا، یادیو کی فیملی نے ہیلمٹ پہن کر شادی میں ڈانس بھی کیا۔

یادیو نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دینے کا بہترین موقع تصور کیا، اس دوران میں نے مہمانوں کو بتایا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔ہم نے تحفے کے ساتھ ساتھ مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں نہ رہیں کیونکہ حادثات کی بڑی وجہ یہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہونیوالی اموات کی تعداد دہشت گردی میں مرنے والوں سے بھی زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود موٹرئیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کم ہی کرتے ہیں۔

بھارتی شخص کی طرف سے شادی میں آئے مہمانوں میں ہیلمٹ کی تقسیم ی خبر نے پوری دنیا کے میڈیا میں جگہ بنائی اور سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کے چرچے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.