پاکستان کی کارساز کمپنی نے الیکٹرک گاڑی ”اورا3“ متعارف کرا دی

image

پاکستانی کار سازکمپنی سازگار انجینئرنگ نے انتہائی شاندار الیکٹرک گاڑی ”اورا3“پاکستان میں متعارف کروا دی ہے۔

ora3گاڑی چینی کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرز(جی ڈبلیو ایم) کی تیار کردہ ہے، اس گاڑی کی قیمت 89لاکھ 99ہزار 999روپے ہے۔

سازگار انجینئرنگ کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ آئندہ چند دن میں شروع ہو جائے گی،اس کی بکنگ 30سے 50لاکھ روپے میں کروائی جا سکے گی۔

چینی کی قیمت میں 2، چاول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کلو اضافہ

بکنگ کروانے کے بعد گاڑی تین سے چار ماہ میں ڈیلیورہو گی،سنگل چارجنگ پر گاڑی 310 سے 400 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں 47.78 کلو واٹ آور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری نصب کی گئی ہے، یہ ایک فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.