چینی صدر کی جانب سے افریقی یونین کے 37ویں سربراہی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

image
بیجنگ۔17فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے افریقی یونین کے 37ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر تہنیتی پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور افریقہ کی نمائندگی کرنے والا گلوبل ساؤتھ عروج پر ہے اور عالمی تاریخ کے دھارے پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقی یونین نے کامیابی کے ساتھ جی 20 میں شمولیت اختیار کی جس سے عالمی گورننس میں افریقہ کی نمائندگی اور موقف میں مزید اضافہ ہوا ہے، چین اس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین افریقہ تعاون کے فورم کا اجلاس 2024 میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ افریقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر چین افریقہ تعاون کے نئے خاکے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی جا سکے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.