برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

image

برازیل میں کم از کم آٹھ افراد اُس وقت ہلاک ہو گئے جب ہاٹ ایئر بیلون نے آگ پکڑ لی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کاتارینا کے گورنر نے بتایا کہ بیلون میں 21 افراد سوار تھے جب اُس کو آگ لگی۔

گورنر جارگنہو میلو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آٹھ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 13 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔‘

برازیل کے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی ویڈیوز میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ساحلی قصبے پرایا گرانڈے کے اوپر اڑنے والے غبارے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ اُس وقت موسم صاف تھا۔

علاقے میں موجود دیکھنے والوں کی طرف سے حادثے کی ویڈیوز بنائی گئیں۔

ہاٹ ایئر بیلون میں مسافروں کو لے جانے والی ٹوکری آگ کے شعلوں لپٹی کئی میٹر اونچائی سے زمین پر گرتی دکھائی دے رہی ہے۔

حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پرایا گرانڈے کا قصبہ بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے اور برازیل میں گرم ہوا کے غبارے اڑانے کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔

یہ صرف چند دنوں میں ملک میں ہاٹ ایئر بیلون کا دوسرا مہلک حادثہ تھا۔ ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل جنوب مشرقی ریاست ساؤ پاؤلو میں ایک خاتون کی موت اسی طرح کے ایک حادثے میں ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.