مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے 238 سکیلیٹرز

image

مکہ مکرمہ ۔18فروری (اے پی پی):مسجد الحرام میں ٹیکنیکل شعبے کے ذمہ دار انجینئرفہد المطرفی نے کہا ہے کہ آنے والے زائرین کی آسانی کے لیے مسجد الحرام میں نصب 238 سکیلیٹرز کی مستقل بنیادوں پرمیٹیننس کی جاتی ہے۔

عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں ٹیکنیکل شعبے کے ذمہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام میں فنی امور کے شعبے کے ملازمین کو مختلف شفٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پرسکیلیٹرزکی دیکھ بھال جاری رہے۔ انہوں نےکہا کہ مسجد الحرام میں کسی بھی زینے کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر متعلقہ سٹاف کو وہاں بھیجا جاتا ہے۔

سکیلیٹرز کی اصلاح ومرمت کا کام شروع کرنے سے قبل اس مقام کو سیل کردیا جاتا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔انجینئرالمطرفی نے کہا کہ مسجد الحرام میں کولنگ سسٹم کا درجہ حرارت 24 ڈگری رکھا جاتا ہے۔ ایئرکنڈیشنگ یونٹس کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص اسٹاف کو متعین کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.