سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کے لیے ساتواں امدادی طیارہ پولینڈ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا

image

ریاض۔18فروری (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز کی یوکرینی عوام کے لیے امدادی مہم کے تحت سعودی عرب کا ساتواں امدادی طیارہ پولینڈ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرینی عوام کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا میں بجلی پیدا کرنے کے لیے جینریٹرز، بجلی کے آلات ، بچوں کے لیے دودھ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے اس ضمن میں یوکرین کے جنگ متاثرین کی امداد کے لیے بھی مرکز کی جانب سے کسی پس وپیش سے کام نہیں لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.