سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

image

ریاض۔18فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 8 فروری سے 14 فروری 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 11742 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4103 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3354 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 916 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 101 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.