غزہ میں جاری بحرانوں، قتل عام اور مصائب کا سد باب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، صدر اردوان

image

انقرہ ۔18فروری (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے قریبی جغرافیہ خاص طور پر غزہ میں جاری بحرانوں، قتل عام اور مصائب کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرتے رہیں گے۔

ترک خبررساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق چھٹے ایتھنوسپورٹ فورم کوبھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایتھناسپورٹ فورم، جس میں مختلف سطحوں پر 50 مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ممبران نے شرکت کی، دنیا میں، خاص طور پر ہمارے خطے میں امن اور اعتماد کی فضا کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فورم، جو کہ شرکا کے تنوع کے لحاظ سے دنیا کی سرکردہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے، ہر کسی کو اپنے پیغامات سے اپنے فرق اوراستعداد کا احساس دلائے گا

صدر اردوان نے کہا کہ یکجہتی کا جذبہ انطالیہ کے ساتھ ایک ہی سمندر کا اشتراک کرنے والے اور بحیرہ روم کے اس پار غزہ میں انسانی المیے کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ہم غزہ سمیت ہمارے قریبی محل و قوع میں جاری بحرانوں، قتل عام کا سد باب کرنے کے لیے اپنی ہم ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم اپنے دل کے جغرافیہ سے شروع ہوکر پوری دنیا میں امن، انصاف اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے،ہم ایک زیادہ منصفانہ اور خوشحال دنیا کے قیام کی اس مقدس جدوجہد میں، اپنے دوستوں اور آپ سب کے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.