پورٹ مورسبے۔19فروری (اے پی پی):پاپوا نیو گنی میں قبائل کے درمیان پرتشدد واقعات میں 64افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا ہے کہ افسران اور فوج نے شورش زدہ علاقے سے 64 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔یہ واقعہ دارالحکومت پورٹ مورسبے سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں وابگ قصبے کے قریب پیش آیا جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سکن اور کیکن قبائلیوں کے درمیان تنازعہ کا نتیجہ لگتا ہے۔