ریاض۔19فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس’’ لیپ ‘‘4 مارچ کو شروع ہوگی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق دار الحکومت ریاض میں 4 سے 7 مارچ کے درمیان ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس’’لیپ‘‘ کانفرنس’’نئے افق‘‘کے عنوان سے ہو گی جس میں سعودی وزارت اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ متعدد دیگر اہم حکومتی اداروں کی شرکت سے منعقد ہو رہی ہے جس میں ٹیکنالوجی کے عالمی ماہرین خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں کئی اہم اور بنیادی موضوعات زیر بحث ہوں گے جن میں ویب 3 کے علاوہ تعلیمی ٹیکنالوجی، تجارت، مالی، صحت، صنعت اور اسمارٹ سٹیز کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر 150 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے۔اس موقع پر نائب وزیر اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر ہیثم بن عبد الرحمن العوہلی نے نمائش کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ لیپ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب دنیا تیز ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بہت آگے جاچکی ہے۔