نائیجیریا ، رواں سال کے دوران لاسا بخار سے 10 افراد ہلاک

image

ابو جا۔19فروری (اے پی پی):نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایبونی میں رواں سال کے دوران لاسا بخار سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق ایبونی ریاست کی وزارت صحت کے افسر سمپسن اوروگو نےکہا کہ اس وبا کے باعث حکومت اور متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے انتہائی متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور2 بچے شامل ہیں، جبکہ اس بیماری سے 25 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے2 کارکن بھی شامل ہیں۔ریاست کے چیف ایپیڈیمولوجسٹ اوگبونا نوامبیکے نے خطرے کے عوامل کی نگرانی میں اضافے کے لیے رسد کی فراہمی پر زور دیا اور جھاڑیوں کو جلانے ، چوہوں کو کھانے اورمتاثرہ شخص کو نہ چھونےکا مشورہ دیا۔

لاسا بخار ایک ایسی بیماری ہے جو انسانوں میں خوراک یا گھریلو اشیاکے ذریعے پھیلتی ہے جو چوہے کے پیشاب یا پاخانے سے آلودہ ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.