مشرقی افغان ،گائوں پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک

image

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):مشرقی افغان صوبے نورستان میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 افراد تودے تلے دب گئے۔

ایک صوبائی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے ،نورستان میں بارش اور برفباری سے برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 30 افراد تودے تلے دب گئے ہیں ۔صوبائی سربراہ برائے اطلاعات و ثقافت جمیل اللہ ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ علاقے میں اب بھی برف باری ہو رہی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اتوار کی رات نورستان کی وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے پر برفانی تودہ گر گیا، جس نے گھروں کو بھاری برف اور ملبے سے ڈھانپ لیا ہے ۔ہاشمی نے مزید بتایا کہ تودہ گرنے سے تقریباً 20 مکانات تباہ ہوئے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.