پاکستان کے منصفانہ اور پرامن عام انتخابات عوام کی امنگوں کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، چینگ ژی ژونگ

image

بیجنگ ۔19فروری (اے پی پی):ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حالیہ عام انتخابات منصفانہ، محفوظ اور کامیاب طریقے سے منعقد ہوئے اور اس سے عوام کی امنگوں کی مکمل عکاسی ہوتی ہے ۔

پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کا خلاصہ چار الفاظ میں کیا جا سکتا ہے: منصفانہ، ہموار، محفوظ اور کامیاب۔ خاص طور پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے علاقائی طاقتوں کی جانب سے عام انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ بیرونی قوتوں نے پاکستان کے عام انتخابات پر غلط استعمال اور ناانصافی کا الزام عائد کیا ہے جو کہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے ۔

پروفیسر چینگ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو انتخابات کے بعد سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور عوام کے ذریعہ معاش میں بہتری کی بڑی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بہت پختہ ہیں اور چین اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ وہ عوام کے مفادات کو ہر چیز پر ترجیح دیں گے، تمام سیاسی جماعتیں چاہے وہ اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں، وہ متحد ہوں گی اور بہتر پاکستان کے لئے مل کر کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے احتجاج پاکستانی عوام کے بنیادی مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آہنی بھائی کی حیثیت سے چین ایک محفوظ، مستحکم، ترقی پذیر اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کی بنیادی ذمہ داری محاذ آرائی کے بجائے تعاون ہونی چاہیے کیونکہ محاذ آرائی جمہوری روح کے منافی اور مشاورت جمہوری روح کے مطابق ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.