کینیڈا یوکرین کو 800 ڈرون عطیہ کرے گا

image

اوٹاوا۔20فروری (اے پی پی):کینیڈا یوکرین کی مدد کے لئے 800ڈرون عطیہ کرے گا۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے کینیڈا کے محکمہ قومی دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع بل بلیئر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو 800 سے زیادہ سکائی رینجر آر 70ملٹی مشن ڈرون سسٹم عطیہ کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عطیہ یوکرین کے لیے کینیڈا کی جامع فوجی امداد کا حصہ ہے۔ کینیڈا نےفروری 2022 سے یوکرین کو 2.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کا وعدہ کیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.