اسرائیلی وزیر اعظم نے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے کو محدود کرنے کی منظوری دے دی

image

تل ابیب ۔20فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے کے محدود کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ملکی سکیورٹی ایجنسی شین بیت کی جانب سے خبردار کئے جانے کے باوجود انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی وزیراتا مارا بین گویر کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

چینل 13 نےدعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو انتظامیہ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شین بیت نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنا حالات کو مزید کشیدہ کر دے گا۔سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور ارد گرد کے علاقوں میں 1948 میں اسرائیل کی ریاست کے اعلان کے وقت پیدا ہونے والی کشیدگی سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.