سعودی عرب ، رمضان المبارک میں مساجد کے لئےہدایات جاری

image

ریاض ۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک میں مساجد کے لیےہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت مسجد کے اندر افطار کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ایس پی اےکے مطابق وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں موجود کیمروں کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پر نشر نہ کی جائے۔وزارت کی جانب سے جاری ضابطے میں مؤذنوں کی ہدایت کی ہے کہ رمضان کے دوران کی عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کے اوقات مطابق دی جائے، فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔

بقیہ نمازوں میں پہلے سے مقرر کردہ دورانیے پر ہی عمل کیا جائے گا۔وزارت نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے اور مسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔مساجد کے ائمہ کو وزارت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تروایح میں لوگوں کا خیال کریں، جبکہ آخری عشرے میں تہجد کی نماز جلد ادا کریں تاکہ سحری کے لیے کافی وقت ہو۔

علاوہ ازیں ائمہ کو رمضان کے دوران فرض نمازوں کے بعد روزوں کے احکام و آداب اور رمضان کے فضائل وغیرہ موضوعات پر درس دینے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔وزارت نے مساجد کی دیکھ بھال اور صفائی پر زور دیا اور خواتین کے مصلوں کی تیاری کا بھی حکم دیا۔ وزارت کی تعلیمات کے مطابق مسجد میں اعتکاف کی اجازت دینا امام مسجد کا اختیار ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.